وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں تین خودکش دھماکوں کی مذمت

منگل 24 اپریل 2018 21:46

وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں تین خودکش دھماکوں کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں پانچ اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اگر فورسز بروقت کاروائی نہ کرتیں تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ایک تعزیتی پیغام میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔