اے این پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 10حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران ایمل ولی خان اور خورشید خٹک نے بھی شرکت کی، بورڈ کے فیصلے کے مطابق این ای18صوابی کیلئے محمد اسلام خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،این ای25نوشہرہسے ملک جمعہ خان امیدوار نامزد کر دیئے گئے، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کی13دیر لوئر سے ملک محمد زیب، پی کی15دیر لوئر سے ملک سجاد احمد، پی کے 43 صوابی سے فیصل خان اور پی کی63نوشہرہ سے شاہد خان خٹک کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، اسی طرح پی کی64 نوشہرہ سے جواد خان خٹک،پی کی68 پشاورسے فخر الدین ،پی کی73پشاور سے انجینئر محمد سلیم اختر درانی اور پی کی86کرک سے سجاد احمد کو امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی اور پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں ،ادباء اور شعراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم انتہائی مؤثر انداز میں چلائیں اور مدلل و منظم انداز میں تسلسل کے ساتھ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر سب کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا۔