بھارتی ٹیم آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی،

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو ہو گا

منگل 24 اپریل 2018 21:44

بھارتی ٹیم آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں 5 جون کو جنوبی افریقہ ..
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بھارتی ٹیم آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو ہو گا۔ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل فائنل اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ سے 15 دن کا گیپ مل سکے، ابتدائی شیڈول کے تحت بھارت کا پہلا میچ 2 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن اب بھارتی ٹیم 5 جون کو پروٹیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، بھارتی ٹیم کو 16 جون کو پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا، میگا ایونٹ کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔