عقیل خان نے 18 مرتبہ 37ویں چیف آف ایئر سٹاف اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 24 اپریل 2018 21:33

عقیل خان نے 18 مرتبہ 37ویں چیف آف ایئر سٹاف اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے 37ویں چیف آف ایئر سٹاف اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں عابد رفیق کو ہرا کر 18ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ منگل کو پی اے ایف آفیسر میس ٹینس کورٹس پشاور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں عقیل خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عابد رفیق کو 2-1 سیٹس سے ہرا کر مسلسل 12واں اور مجموعی طور پر 18واں ٹائٹل اپنے نام کیا، عابد نے پہلے سیٹ میں عقیل خان کو 6-1 سے زیر کر کے برتری حاصل کی لیکن عقیل نے دوسرے سیٹ میں عابد کو 6-1 سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں عقیل خان کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے عابد کو 6-0 سے ہرا کر 2-1 کے ساتھ فتح سمیٹتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز فائنل میں عقیل خان اور شہزاد نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا، سینئر ڈبلز کیٹگری کے فائنل میں اسرار اور جہانزیب نے حریف جوڑی کو ہرا کر ٹائٹل جیتا، انڈر 10 کیٹگری کے فائنل میں حمزہ رومان نے جمال خان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا، بوائز انڈر 14 کیٹگری میں سمیع زیب اور بوائز انڈر 18 فائنل میں محمد شعیب فاتح قرار پائے، دوسری جانب گرلز سنگلز فائنل میں سارہ منصور نے عیشا جاوید کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس پشاور ایئر کمانڈر محمد قیصر جنجوعہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :