Live Updates

محب اللہ کا ہماری پریس کانفر نس سے کوئی تعلق نہیں،انکانام غلطی سے لیاگیا، قربان علی

منگل 24 اپریل 2018 21:31

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف ناراض گروپ کے سربراہ ممبر صوبائی اسمبلی قربان علی خا ن نے کہا کہ گزشتہ روز کی پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی جانب سے دئیے گئے شوکا ز نوٹس کے خلاف ہونے والی پریس کانفرنس میں زاہد درانی کی بجائے محب اللہ خان کانام غلطی سے لیاگیا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیںحقیقت میں محب اللہ کا ہماری پریس کانفر نس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اور نہ اس کوشوکاز نوٹس جاری ہوا اور نہ وہ پریس کانفرنس میں موجو دتھے۔ ہمارے ساتھیوںنے غلطی سے زاہد درانی کی جگہ محب اللہ کا نام لیا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔وہ نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری رہائش گاہ پر میر ے سمیت وجیہ الزمان ، یاسین خلیل ،صوبائی مشیر عبدالحق، جاوید نسیم ، عبید اللہ مایار ، زاہد درانی،خواتین ارکان اسمبلی نسیم حیات، نگینہ خان اورنرگس بی بی اور ضیا اللہ افریدی گیارہ ارکان موجود تھے معراج ہمایوں کسی ایمرجنسی کی وجہ سے چلی گئی تھیں جبکہ مزید تین ارکان جن کوشوکاز نوٹس لے وہ بھی شامل نہیں تھے محب اللہ خان کا نام ہمارے ساتھیوں نے غلطی سے بولا ہے نہ اس کو شوکا ز نوٹس ملا ہے اور نہ وہ ہمارے ساتھی ہیں ہم اس بات پرمعذر ت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سچ کے لیے جنگ لڑ رہے اور سچ کی تلاش میں ہیں۔ ہماری وجہ سے محب اللہ کو جو دکھ ہوا یانقصان پہنچا اس کے لیے ہم غلطی پر ہیں اس لیے ہم اس با ت کی واضحات کرتے ہیں کہ مفت میں محب اللہ کانام لیا گیا۔ ہم محب اللہ سے بھی معذرت مانگتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میڈیا نے بھی اس بات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا ہو۔ ا س لیے ہم تمام اداروںسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس وضحات کو ہماری طرف سے شائع کریں ۔ ہم پر تحریک انصاف کے چیرمین نے جو غلط الزام لگایا اس کی وجہ سے ہم زہنی دبائو کا شکار ہیں ۔ ہم عمران خان کو اس کاسچ اور تبدیلی یاد دلارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات