وفاقی پولیس کے دو ملازمین راولپنڈی میں ڈکیتی کرتے دھر لئے

راولپنڈی پولیس نے وفاقی پولیس کے شیر جوانوں پر اغواء اور چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی پولیس کے دو ملازمین راولپنڈی میں ڈکیتی کرتے دھر لئے گئے راولپنڈی پولیس نے وفاقی پولیس کے شیر جوانوں پر اغواء اور چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی محمد عمر نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی گاڑی میں سامان لے کر راولپنڈی سے پشاور جا رہا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب وفاقی پولیس کے دو اہلکاروں ہیڈ کنسٹیبل عادل اور کنسٹیبل جواد سمیت پانچ ملزمان نے اسے روک کر اپنی گاڑی میںبٹھا لئے اور اغواء کر کے اسلام آباد لے آئے جہاں ان سے پچیس ہزار روپے چھین لئے اور اسکی گاڑی سے دو لاکھ روپے کا سامان بھی چھین لیا ہے درخواست گزار کے مطابق وفاقی پولیس کے ملازمین کے ہمراہ تین پرائیوٹ لوگ جن میں اقرار ،تاج اور عقیل بھی شامل تھے راولپنڈی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ نمبر 286 درج کرکے بروقت کاروائی کرتے ہوئے وفاقی پولیس کے دو نوں ملازمین سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا تاہم ایک ملزم عقیل فرار ہو گیا ہے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے دونوں ملازمین جو ہومی سائیڈ یونٹ میں تعینات تھے کو واقع کے فوری بعد معطل کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔