تحقیقی کانفرنس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی و تحقیق کے ذرائع کر پروان چڑھانے سمیت بہتر مستقبل کی رائے کو تعین کرنا ہے

جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کا دو روزہ کانفرنس سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 21:26

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ تحقیقی و ٹیکنالوجی کانفرنس تھرڈ انوینشن ٹو اینو ویشن سممٹ بلوچستان 2018کے افتتاحی تقریب جامعہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی جبکہ اعزازی مہمان خاص جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر منظور احمد سومرو تھے۔

جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے محققین، سینئر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دو روزہ تحقیقی کانفرنس میں مختلف اداروں اور کمپنیوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے ہوئے تھے۔ مہمان خصوصی نے باقاعدہ طور پر دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے اس کانفرنس میں آنے سے مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے اور میں نے خود اسی ہی یونیورسٹی سے میڈیا اینڈ جرنلزم میں ماسٹرز کی ہے اور یہ صوبے کی واحد بڑی یونیورسٹی ہے جو صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرتی ہے اور میں جامعہ کے وائس چانسلر اور تمام اداروں کا مشکور ہوں جو ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے کانفرنسز کا انعقاد کرتے ہیں اور ہماری ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی اورجدید تحقیق کے حصول پر مبنی ہے اور وہی اقوام اس کا مقابلہ کرتے ہیں جو سائنس و تحقیق کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہیں۔ جامعہ بلوچستان نے ایک اہم مقصد اور سوچ کی جانب سب کو مدوع کیا ہے تاکہ ہم اپنے تعلیمی، تحقیقی، صنعتی، زرعی اور قومی اداروں کو جدید تحقیق اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرکے ترقی سے ہمکنار کریں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جس کے تکمیل سے ملک و صوبہ سمیت خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ جس کے لئے ہمیں کار آمد انسانی وسائل کی ضرورت ہے اور وہ بہتر تعلیم اور تعلیمی اداروں سے اخذ کئے جاسکتے ہیں۔جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیسرا تحقیقی کانفرنس ہے جو جامعہ ہر سال منعقد کرتی ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی و تحقیق کے ذرائع کر پروان چڑھانے سمیت بہتر مستقبل کی رائے کو تعین کرنا ہے ۔

جامعہ بلوچستان نے ملکی سطح پر تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر مطفق کیا ہے تاکہ مققین اپنے بہتر اور کار آمد تحقیق و تجربات کو ملکی سطح پر اجاگر کرسکیںکیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اعلیٰ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ شعور و آگائی کو بھی پروان چڑھارہی ہے ۔دو روزہ کانفرنس سے ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور ڈاکٹر وحید نور نے بھی خطاب کی اور کانفرنس میں مختلف سیشن رکھے گئے تھے اور مختلف اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے ہوئے تھے۔ مہمان خصوصی نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔