علامہ اقبال ؒ کے فکر کا خلاصہ حرکت ،ْ عمل ،ْ جہد مسلسل اور دل کے اندر چراغ آرزو کو روشن رکھنا ہے‘عرفان صدیقی
اگر ہم اقبال ؒ سے کٹتے ہیں تو تہذیب ،ْ تاریخ ،ْ روایات اور ان صفات سے کٹ جاتے ہیں جو ایک مسلمان اور بیدار قوم کے اندر ہونی چاہئیں‘وزیراعظم کے مشیر کا تقریب سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 21:20
(جاری ہے)
تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،ْ منیب اقبال ،ْ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ،ْ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن سمیت ملکی و غیر ملکی دانشوروں نے بھی شرکت کی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ ایک ایسا سمندر ہیں جس کی تہہ تک جانا مشکل ہے۔ وہ ایسی ہمہ جہت ،ْ ہمہ فکر شخصیت ہیں جو خوش بختی سے پاکستان کے حصے میں آئی لیکن اس کا فیض ساری دنیا تک پہنچا ،ْ دنیا کے جس خطے میں بھی چلے جائیں تو علامہ اقبال ؒ کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ انہیں مانا بھی جاتا ہے اور ان کی فکر ،ْ شاعری ،ْ فلسفے اور رفعت افکار سے بھی ہر کوئی آشنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے فکر کا خلاصہ حرکت ،ْ عمل ،ْ جہد مسلسل اور دل کے اندر چراغ آرزو کو روشن رکھنا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا پیغام مایوسی ،ْ ناامیدی سے دور کرتا ہے ،ْ بدقسمتی سے ہمیں اس ماحول میں مایوسی ،ْ ناامیدی ،ْ ناکامی کا درس ملتا ہے اور اس لئے ماحول کا تاثر دیا جاتا ہے جس میں زندگی کا کوئی شائبہ تک نہیں ہو تا اور اسی ماحول کی طرف ہم اپنے نونہالوں کو دھکیل رہے ہیں ،ْ ایسے ماحول سے نکلنے کیلئے ہمیں فکر اقبال ؒ کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز منعقد کئے گئے جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین نے مقالہ جات پیش کئے اور کلام اقبال ؒ پڑھا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.