راولپنڈی ، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزدملزم کی ضمانت منظور ، بارود برآمدگی ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں 11گواہان کے بیان قلمبند، مزید شہادتیں طلب

منگل 24 اپریل 2018 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزدملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بارود برآمدگی ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں 11گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتیں طلب کر لیںگزشتہ روز عدالت نے تھانہ گنجمنڈی میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم شیر اکبر کیخلاف سماعت 2 مئی،بارود برآمدگی کیسوں میں نامزد ملزم شمس الحیات کیخلاف 4 گواہوں کے بیان قلمبندکر کے سماعت 25مئی،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم حبیب اللہ کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 8 مئی ،ملزم مبین کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت3 مئی،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام عباس کیخلاف2 گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت 5 مئی اورٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالواحد کیخلاف 3 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی جبکہ تھانہ صدر واہ کے اغوا برائے تاوان کیس میں نامزدملزم منیر کی ضمانت منظورر کرکے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔