وزیراعلیٰ کی کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،

شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں:شہبازشریف

منگل 24 اپریل 2018 20:59

وزیراعلیٰ کی کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے - وزیر اعلی نے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہی- وزیراعلی نے زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے -انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں-دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیاں دینے والے پوری قوم کے ہیروہیں- انہوں نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث ہی اس جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں اور شہیداہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔