روس نے پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کردیا

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ دورہ روس کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے، روسی آرمی چیف سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 24 اپریل 2018 20:16

روس نے پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کردیا
ماسکو (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) روس نے پاکستان کیساتھ دفاع تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربرہ جنرل قمر باجوہ روس کے اہم دورے کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ماسکو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی روس کے آرمی چیف جنر اولیگ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان دفاع اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روس کے آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کیا کہ روس پاکستان کے ساتھ اب دفاع تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ روس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان جیو اسٹریٹیجک لحاظ سے ایک اہم ملک ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے بھی خطے میں روس کے کردار کو سراہا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ روس نے خطے کی صورتحال بہتر کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان بھی روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔