Live Updates

جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے ہمیشہ کیلئے پارٹی کے دروازے بند ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری

نوازشریف کے اندرکھوٹ تھی اسی لئے میثاق جمہوریت پرساتھ نہیں دیا،فیصل آباد اورسرگودھاکے ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 20:47

جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے ہمیشہ کیلئے پارٹی کے دروازے بند ہوگئے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ہیں سوچ ایک ہے۔ ہم کہتے رہے کہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کے لئے ساتھ دیں تاکہ آئین کو مکمل طور پر آمر ضیا کی خباثتوں سے پاک کرکے پارلیمنٹ کو طاقتور بناکر جمہوریت کو مضبوط کریں مگر نواز شریف کے اندر میں کھوٹ تھا اس لیئے ہمارا ساتھ نہیں دیا اب انہیں ان کے اندر کا کھوٹ سنگسار کر رہا ہے۔

منگل کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں جو شہید بھٹو کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں پیپلز پارٹی مزدوروں،محنت کشوں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے۔

ہمیں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ وہ ہی رہ سکتا ہے جس کو عوام کا درد ہے جو آنے والی نسلوں کو بھوک، معاشی بدحالی اور جہالت سے نجات دلوانا چاہتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو اقتدار میں آتی ہے تو نوجوان کیلئے روزگار فراہم کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے ہمیشہ کیلئے پارٹی کے دروازے بند ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات