یوم شہدا ،ْ صوبہ بہاول پور موقع پرصوبہ بحالی بہاول پور کی حامی جماعتوں کی ریلیاں

منگل 24 اپریل 2018 20:44

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) یوم شہدا ،ْ صوبہ بہاول پور موقع پرصوبہ بحالی بہاول پور کی حامی جماعتوں کی ریلیاں ، صوبہ بحالی کی جماعتوں میں جماعت اسلامی پی ٹی آئی تحریک صوبہ بہاول پور بہاول پور صوبہ محاذ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور جمعیت علمااسلام اور کسان بورڈ کے سینکڑوں کارکنان شریک،ریلیوں کی قیادت جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،تحریک صوبہ بہاول پور کے چیئر مین جام حضور بخش ،تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنماء نواز ناجی ،جے یو آئی (ف) کے رہنماء علامہ شفقت الرحمن، صوبہ محاذ کے مجید ہاشمی نے کی تمام ریلیاں شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی اور فرید گیٹ پر اکٹھی ہو ئی جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید وسیم اختر ،سید تابش الوری،جام حضور بخش ،علامہ شفقت الرحمن ،نواز ناجی نے کہا کہ قائداعظم کی تحریک پر حکومت نے 1951میں بہاول پور کو صوبے کی حیثیت دی گئی جو ون یونٹ کے خاتمہ کے بعد ختم کر دی گئی مقررین نے کہا کہ صوبہ بہاول پور کی منظور ہونے والی قرارداد پر عمل دراآمد کے لیے 16قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی مگر شہباز شریف کی ہدایت پر سپیکر نے ان قراردادوں کو اسمبلی کے فلور پر پیش نہیں کرنے دیا گیا حکمران سن لیں کہ بہاول پور صوبہ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا مستقبل تاریخ ہیں اور آنے والے الیکشن میں ان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا آج کے دن 1970 میں بے گناہ لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں آج ہم ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بہاولپور صوبہ کی بحالی ہمارا آئینی حق ہے بہاولپور کو وعدے کے باوجود بہاولپور کو بحال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

آج یہ جم غفیر صوبہ کی بحالی چاہتا ہے اور ہم بہاولپور صوبے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیںریلی سے راجہ شفقت ،اکرم انصاری ،یوسف اکرم عباسی ،محمد علی لاڑ ،ملک سمیرا ،عدیل اسلم و دیگر نے بھی خطاب کیا