سرگودھا میں انسانیت مر گئی

ہسپتال عملہ بے خبر،ہسپتال میں زیر علاج مریض دم توڑ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 20:05

سرگودھا میں انسانیت مر گئی
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :سرگودھاسرگودھا میں انسانیت مر گئی۔ہسپتال میں زیر علاج مریض دم توڑ گیا ، ہسپتال عملے سے خبر تک نہ لی۔میت بے یار و مددگار پڑی رہی ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں انسانیت مر گئی۔

(جاری ہے)

شہری کو علاج کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہا اور آخرکار دم توڑ گیا۔اس سارے معاملے میں ہسپتال عملے نے نااہلی کو غفلت کی انتہا کرتے ہوئے انسانیت کو شرما دیا۔ہسپتال میں زیر علاج مریض دم توڑ گیا تو عملے نے مریض کو دیکھنا گوارا تک نہیں کیا جس کے باعث میت ہسپتال میں گھنٹوں لاوارث پڑی رہی اور کسی نے خبر تک نہ لی۔کافی دیر بعد عملے کو ہوش آیا تو لاش کو مرد خانے جمع کروا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :