نیب راولپنڈی نے سابق نائب تحصیلدار محمد رمضان، سابق پٹواری ربنواز خان ثاقب، تاج دین، محمد زین العابدین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

منگل 24 اپریل 2018 20:44

نیب راولپنڈی نے سابق نائب تحصیلدار محمد رمضان، سابق پٹواری ربنواز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق نائب تحصیلدار محمد رمضان، سابق پٹواری ربنواز خان ثاقب، تاج دین، محمد زین العابدین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

سابق نائب تحصیلدار راولپنڈی محمد رمضان نے پٹواری ربنواز کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کی خسرہ نمبر 438 میں تین کنال 6 مرلہ زمین پرائیویٹ شخص تاج دین کو بوگس اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر منتقل کی جس سے قومی خزانہ کو 19.833 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ نیب افسران چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پیشہ وارایت اور کسی اثر و رسوخ کے بغیر اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :