چین پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتا ہے، ہمارا مقصد پاکستانی عوام کی بہتر زندگی ہے، چینی سفیر
پاکستان بنیادی مفادات سے بالاتر ہوکر چین کی حمایت کرتا ہے، مشاہد حسین سید
منگل 24 اپریل 2018 20:27
(جاری ہے)
چینی سفیر نے کہاکہ گزشتہ 40 برسوں کے دوران چین نے ترقی کی اور اپنے سماجی نظام کو معیشت سے ملایا اور اسی چیز کو برقرار رکھتے ہوئے چین پورے خطے کی ترقی چاہتا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ جب ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ دونوں ملک سچے دوست کے طور پر نظر آتے ہیں اور پاکستان واحد ملک ہے جو بنیادی مفادات سے بالاتر ہوکر چین کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام سرحدی تنازعات میں چین کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کی اقتصادی طاقت مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہی ہے۔مشاہدحسین سید نے کہاکہ چین خطے سے ابھرتی ہوئی عالمی طاقت ہے اور یہ عالمی سیاست میں ایک بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ چین کبھی بھی کسی تنازع میں ملوث نہیں رہا اور جب ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو دیکھتے ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ خطے کا استحکام ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈان میڈیا گروپ کے سربراہ حمید ہارون نے کہاکہ ابھی تک چین اور سی پیک سے متعلق امور صرف سرکاری دفاتر اور بیجنگ میں زیر بحث رہے ہیں وہ قومی مباحثے کا حصہ نہیں بن سکے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی ہمارے ملک میں آرہی ہے تو بہتر یہ ہے کہ معاشرہ اسے سمجھے اور ہمارا ملک ترقی کرسکے۔ سی پیک کا ایجنڈا خاص طور اقتصادی ہے لیکن اس کے معاشرتی اور سماجی ثمرات کے حصول کے لئے آواز اٹھانی پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.