لاہور،الیکشن 2018ء کے انعقاد پر انتظامی ڈیوٹی پر مامور چالیس فیصد اساتذہ کا انتخابی ڈیوٹی سے عدم دلچسپی کااظہار

جس کے باعث الیکشن کمیشن پنجاب کا انتخابی سٹاف کیلئے تربیتی پروگرام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے

منگل 24 اپریل 2018 20:27

لاہور،الیکشن 2018ء کے انعقاد پر انتظامی ڈیوٹی پر مامور چالیس فیصد اساتذہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) الیکشن 2018ء کے انعقاد پر انتظامی ڈیوٹی پر مامور چالیس فیصد اساتذہ نے انتخابی ڈیوٹی سے عدم دلچسپی کااظہار کیا ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن پنجاب کا انتخابی سٹاف کیلئے تربیتی پروگرام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی سٹاف کی تربیتی ورکشاپ جو گزشتہ روز منعقد ہوئی میں شرکت کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اساتذہ کی شرکت یقینی بنانے کی یقین دہانی حاصل کی تھی لیکن مطلوبہ تعداد کا چالیس فیصد اساتذہ نے انتخابی ڈیوٹی اور تربیتی ورکشاپ میں شرکت کیلئے عدم دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ میں شرکت نہیں کی ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے شدید مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں۔