Live Updates

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر یکے بعد دیگرے دو خود کش حملوں میں دو اہلکار شہید چھ زخمی

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی، صدر ‘ وزیراعظم ‘ وزراء اعلیٰ وفاقی اور صوبائی وزراء اور سیاسی راہنمائوں نے حملوں کی شدید مذمت

منگل 24 اپریل 2018 20:25

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر یکے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر یکے بعد دیگرے دو خود کش حملوں میں دو اہلکار شہید چھ زخمی ہوگئے‘ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ صدر ‘ وزیراعظم ‘ وزراء اعلیٰ وفاقی اور صوبائی وزراء اور سیاسی راہنمائوں نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام 5 بجے کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دوسرے حملہ اور نے فائرنگ شروع کردی۔

فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور آٹھ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا پھر دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

حملوں کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے دھماکوں کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا ہے بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے دوسری اجنب صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ وفاقی اور صوبائی وزراء ‘ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ‘ گورنرز‘ وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق صدر آصف علی زرداری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور دیگر سایسی و مذہبی راہنمائوں نے دھماکے کی شدید مذمت کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات