اسلام آباد،شنگھائی تعاون کانفرنس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات

دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

منگل 24 اپریل 2018 20:25

اسلام آباد،شنگھائی تعاون کانفرنس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون کانفرنس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شنگھائی تعاون کانفر نس میں شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے چین کے نائب صدر وانگ کشان کے ساتھ بھی ملاقات کی، خواجہ آصف نے چینی نائب صد ر کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے مابین بڑا پراجیکٹ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے میں خوشحالی آئے گی۔چینی نائب صدر نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کا حامی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف حالیہ سالوںکے دوران قابوپایا ہے۔انہوںنے پاکستان کے وزیر خارجہ کی شرکت کو شنگھائی تعاون کانفرنس میں خوش آئندقراردیا اور کہا کہ جون 2018ء میں توقع ہے کہ صدر پاکستان بھی شنگھائی تعاون کانفرنس کینگدائو سمٹ میں شرکت کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :