شاہکوٹ لاکھوں روپے کی گندم جل کر راکھ جبکہ ٹریفک حادثات میں 1 خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

منگل 24 اپریل 2018 20:18

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) شاہکوٹ لاکھوں روپے کی گندم جل کر راکھ جبکہ ٹریفک حادثات میں 1 خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گاؤں کوٹلہ کاہلواں سلیم آرائیں ، بڑا گھر کے نواحی گاؤں قلعہ روپ سنگھ کے محمد رفیق اور بچیکی کے نواحی گاؤں بندے کی جاگیر محمد وسیم کے گندم کے کھیتوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی ، مانگٹانوالہ روڈ نزد کالی بیر سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ محمد عمران گر کرشدید زخمی ہو گیا ، سانگلہ ہل فیصل آباد روڈ نزد پروپیاں پل تیز رفتار موٹر سائیکل کے پچھلے وہیل میں برقعہ پھنس جانے سی30سالہ گلشن گر کر شدید زخمی ہو گئی ، شاد باغ کالونی ننکانہ کے قریب تیز ر فتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 17سالہ احتشام اور50سالہ بشیر احمد گر کر شدید زخمی ہو گئے ، بچیکی ننکانہ روڈ نزد برخوردارسٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 22سالہ غلام نادر گر کر شدید زخمی ہو گیا ، تمام زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :