نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی صحت میر رحمت صالح بلوچ کی تحریک التواء نمبر 3بحث کیلئے منظور 27اپریل کو تحریک التواء پر بحث ہوگی

منگل 24 اپریل 2018 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی تحریک التواء نمبر 3بحث کیلئے منظور 27اپریل کو تحریک التواء پر بحث ہوگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کی صدار ت میں شروع ہوا ،تو نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے تحریک التواء نمبر 3ایوان میں پیش کی جس میں انہوں نے کہاتھاکہ ضلع خضدار کے علاقے نال میں خسرے کی بیماری سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں لہذا تحریک التواء کو منظور کرتے ہوئے اس پر بحث کی جائے ،صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو نے کہاکہ ہم نے ٹیمیں بھیج دیئے ہیں جس پر اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے میر رحمت بلوچ سے پوچھا کہ آپ صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی سے مطمئن ہے تو میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے افسوس کی بات ہے کہ وزیر صحت کو ابھی تک اس بارے میں کچھ معلوم نہیں جس پر اسپیکر نے تحریک التواء پر رائے شماری کرائی جس پر اکثریتی ارکان نے تحریک التواء کی حمایت کی جس پر اسپیکر نے تحریک التواء کو منظور کرتے ہوئے اس پر 27اپریل کو رولنگ دے دی ۔