چین کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑنے والے پولیس افسران و جوانوں کیلئے چیمبر میں تقریب
اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ،ْ ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری تاجر برادری اسلام آبا د پولیس کی عمدہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ْ شیخ عامر وحید
منگل 24 اپریل 2018 20:09
(جاری ہے)
تاہم انہو ں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن بگوی اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چین کے شہریوں کونشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑ لیا جس سے اسلام آباد پولیس کا ملکی و عالمی سطح پر امیج بہتر ہوا۔
انہوں نے اس موقع پرگینگ پکڑنے والے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے پولیس کے حوصلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کی مثالی پولیس بنانے کیلئے متعدد اقدامات پر کام کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سات پولیس سٹیشنوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنا دیا گیا ہے جبکہ تمام تھانوں کی آٹومیشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ای ایف آئی آر درج کی جائے گی جس کیلئے شہریوں کو کسی کی سفارش کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈیجیٹل چالان کے تحت ایس ایم ایس کے ذریعے چالان جمع کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی کا بھی جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہر تھانے میں ایک کمیونٹی پولیسنگ روم بنا دیا گیا ہے تا کہ کمیونٹی کے ممبران وہاں آ کر پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی آٹومیشن کی جا رہی ہے اور تھانوں کے کلچر کو بھی عوام دوست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام بلا جھجک اپنے مسائل کیلئے پولیس کی طرف رجوع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے واچ گروپ بنا دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد کو شیلڈ جبکہ انسپکٹر انیس اکبر، اے ایس آئی سلیمان شاہ، اے ایس آئی طارق خان، کانسٹیبل فہد امین، کانسٹیبل علی اصغر ، کانسٹیبل وسیم اقبال اور کانسٹیبل محمد سعید کو عمدہ کارکردگی پر کیش پرائز اور سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے چینی شہریوں کے نشانے بنانے والے گینگ کوکامیابی کے ساتھ ڈھونڈنے اور پکڑنے پر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو پالیس کی عمدہ کارکردگی پر فخر ہے ۔ انہوں نے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے وفاقی دارالخلافہ میں ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں جرائم کی شرح کم ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی قیادت میں اسلام آباد پولیس میں مختصر عرصے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو آئی ہیں جو ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد اسلام آباد پولیس کے ان افسران وجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے چین کی خاتون شہری کو قتل کرنے اور چینی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کے گینگ کو پکڑا ہے ۔ انہوںنے کہا یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بہت سی چوری ہونے والی گاڑیاںا ور موٹر سائیکل بازیاب کئے ہیں جبکہ سینکڑوں کار چوروں کو بھی گرفتار کیا جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک ، نائب صدر نثار مرزا اور چیمبر کی پولیس کمیٹی کے چیئرمین سیف الرحمٰن نے بھی اسلام آباد پولیس کی علیٰ کارکردگی پر ان کر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چیمبر آئندہ بھی اچھی کارکردگی پر اسلام آباد پولیس کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.