ڈپٹی چیئرمین سینٹ محمد سلیم مانڈوی والا (کل) چمن پارک میں جیالوں سے خطاب کریں گے

منگل 24 اپریل 2018 20:01

ڈپٹی چیئرمین سینٹ محمد سلیم مانڈوی والا (کل) چمن پارک میں جیالوں سے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ محمد سلیم مانڈوی والا (کل) بدھ کو چمن پارک میں جیالوں سے خطاب کریں گے، پی پی پی کارکنوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ محمد سلیم مانڈوی والا (آج) بدھ کو سینٹ انتخابات کے بعد پہلی بار سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی کے رہنما اعجاز علی درانی اور ضلعی صدر پی پی پی ذوالفقار قریشی ایڈووکیٹ کی دعوت پر ہری پور کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ دن چار بجے چمن پارک میں پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گے جس کیلئے پارٹی ورکروں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔