میڈیا پر جس طرح پابندیاں چیف جسٹس نے لگائی ایسی ڈکٹیٹر بھی نہیں لگاتے ، نواز شریف
عدلیہ تو ان پابندیوں سے معاشرے کو آزاد کرواتی ہیں‘ ثاقب نثار صاحب آپ ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ‘ وہ دن دور نہیں یہ قوم آپ سے حساب لے گی مجھے پتہ ہے کہ یہ باتیں نہ ٹیلی ویژن پر دکھائی جائیں گی اور نہ ہی پرنٹ میڈیا میں مگر میں اس قوم کے لئے بولتا رہوں گا، سابق وزیراعظم
منگل 24 اپریل 2018 19:54
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب ایک ڈکتیٹر کا دیا ہوا تحفہ ہے مجھ سے غلط ہوگئی کہ اقتدار میں آکر اس کو ختم نہیں کر سکا۔
نیب اگر اس طرح ایکشن لیتا ہے تو وہ یہ بھی لے کہ میں نے موجودہ چیف جسٹس کو سیکرٹری قانون اس طرح بنایا تھا ‘ سول سوسائٹی اور باشعور لوگ چاہتے ہیں کہ ہماری عدلیہ کے فرسودہ نظام میں اصلاحات لائی جایں اللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں ملا تو جنگی بنیادوں پر عدلیہ میں اصلاحات لائیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو مرضی کہہ دیں اور یہ سوچیں کہ اس کا جواب نہیں آئے گا ‘ ضرور جواب آئے گا ۔ آپ اپنے کام سے کام رکھیں جس کا کام اسی کو ساجھے ‘ آپ لوئر کورٹس کی طرف توجہ دیں بازاروں‘ سکولوں اور اداروں کا دورہ نہ کریں لوئر کورٹس میں لاکھوں کے ہساب سے کیسز زیر التواء ہیں ان کو نمٹائیں آپ کے پاس اگر کوئی شکایت لے کر آتا ہے تو صرور اسے سنیں لیکنیہ نہ کریں کہ سایست دانوں کی تضحیک کریں۔ آپ نے کہا کہ لاہور اورنج ٹرین بند کرواسکتا ہوں آپ لووں کو کیوں سفری سہولیات سے محروم کرنا چاہتے ہیں میرے خلاف جو ہورہا ہے ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دوں گا۔ آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر سارے کام کئے جائیں کسی کو اس سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قوم آپ سے یہ حساب لے کر رہے گی۔ آپ 22 کروڑ عوام کی تضحیک کررہے ہیں میں ملکج کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.