رمضان المبارک کی آمد کے باعث حساس ، حساس ترین عبادت گاہوں کے بارے میں تفصیلات طلب

منگل 24 اپریل 2018 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے باعث حساس ، حساس ترین عبادت گاہوں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی گئی ہے رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے لئے بھی تجاویز طلب کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی پلان کے تحت حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں کے باہرپولیس اور ایف سی کی نفری تعینات رہے گی امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر رمضان المبارک میں پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، ہنگو ، بنوں ، نوشہرہ ، میں بعض عبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیا جارہا ہے حساس او ر حساس ترین قرار دیئے جانے والے عبادت گاہوں میں رمضان المبارک کے دوران فل پروف سیکورٹی اقدامات کئے جائینگے ۔

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں افطار ، تراویح ، سحری کے اوقات کار میں بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائینگے ۔ رمضان المبارک میں سیکورٹی پلان ، حساس اور حساس ترین قرار دیئے جانے والے عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم تفصیلات ڈویژنل کمشنروں ، ڈی آئی جیز ، ڈی سی اوز ، پولٹیکل ایجنٹس سے طلب کی گئی ہیں