Live Updates

پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کا دورہ مینار پاکستان ،جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا

جلسے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں 29اپریل کا جلسہ ریکارڈ جلسہ ہو گا ، مستقبل کے وزیراعظم عمران خان اپنی سو دن کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے جس میں دو نہیں ایک پاکستان کی بات ہو گی، رہنمائوں کی گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 19:50

پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کا دورہ مینار پاکستان ،جلسے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور جلسہ پنڈال کمیٹی کے کنوینئر اعجازاحمد چوہدی نے سینیٹر فیصل جاوید خان، ایم پی اے شعیب صدیقی ، یاسر گیلانی ، افتخار درانی، عرفان حسن ایڈوکیٹ ، چوہدری اصغر گجر ، فیاض بھٹی،سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ مینارپاکستان کا دورہ کیا اورجلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری ، سینیٹر فیصل جاوید خان اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلسے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں 29اپریل کا جلسہ ریکارڈ جلسہ ہو گا ، مستقبل کے وزیراعظم عمران خان اپنی سو دن کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اورجس میں دو نہیں ایک پاکستان کی بات ہو گی ، عمران خان کا اس مقام پر چوتھا جلسہ ہے ، پی ٹی آئی مینار پاکستان پر ہونے والے اپنے ہی جلسوں کا ریکارڈتوڑنے جارہی ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایسے جلسے کر نے کی جرات اور ہمت نہیں کرتی ، تحریک انصاف نااہل نواز شریف کو عبرت کا نشان بنا ئے گی ۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے کہاکہ عوام کرپٹ عناصر سے چھٹکارا حاصل کر نے اور عدلیہ سے اظہار یکجتی کے لیے جلسے میں شامل ہو ں اس دن پاکستان کی ایک نئی تحریک کا آغازعمران خان کریں گے ، 29اپریل کے جلسے میں نئے لوگ شامل ہوںگے ، خواتین کی ایک بڑی تعداد جلسے میں شریک ہو گی ان کے لیے بہتر اور الگ انتظام کیا جارہا ہے ۔ رہنماوں نے مزید کہاکہ پنڈال میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، دور سے آنے والے قافلو ںکے لیے کیمپ لگائے جائیں گے ، انتظامہ سے کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ، گروانڈ میں پہلے سے خراب پول ، لائٹو ں اور دیگر اشیاء کے حوالے سے انتظامہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات