آزاد کشمیر میں لاقانونیت اور دہشت گردی عروج پر ہے،چوہدری پرویز اشرف

کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے حکومت اغوا کیس میں ملوث رکن اسمبلی ملک نواز کے بیٹے کو فی الفور گرفتار کرے ورنہ سارے آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی،سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

منگل 24 اپریل 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لاقانونیت اور دہشت گردی عروج پر ہے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے حکومت اغوا کیس میں ملوث رکن اسمبلی ملک نواز کے بیٹے کو فی الفور گرفتار کرے ورنہ سارے آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی حکومت کوٹلی کے حالات کو خراب ہونے سے بچانے انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

سپر شاہین کیمسٹ کوٹلی کے تاجر نعیم اصغر ملک کے بھائی اکرام اصغرملک کو ایم۔ ایل ۔اے ملک محمد نواز کے بیٹے اویس نواز نے دن دیہاڑے اغواہ کر کے ظلم و جبر کی ایک نئی داستان رقم کردی۔

(جاری ہے)

اکرم اصغر کو آپنی دوکان سے دن دیہاڑے اغواہ کرتے ہوئے اپنے مخصوص ٹارچر سیل لے جا کر جو مختلف قسم کے ہتھیاروں مثلا کلاشنکوفوں ،پستولوں ، ٹوکوں ، ڈنڈوں ،آہنی مکوں اور دیگر کئی طرح کے خوفناک ہتھیاروں سے بھر پور ہے وہاں انسانیت کی تمام حدود و قیود کو توڑتے ہوئے بربریت اور ظلم کی انتہا کر دی۔

مضروب کو بے پناہ ظلم کے بعد چھوڑاگیا۔ ضلع بھر کی عوام انسانیت سوزاور دلخراش واقعہ کی بھر پور مزحمت کرتے ہوئے حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں وہ ملزم کو فوری گرفتار کرے انہوں نے کہا کہ وزراء اور ایم۔ ایل۔اے تو عوام کے محافظ ہوتے ہیں۔ جبکہ یہاں کے ایم۔ایل۔اے کے بیٹے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔۔۔۔راٹھور