گورنر پنجاب کا مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منگل 24 اپریل 2018 19:42

گورنر پنجاب کا مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کے انتقال پر افسوس ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف مذہبی رہنما و سربراہ مجلس اصرار اسلام سید عطا اللہ شاہ بخاری کے بیٹے مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے پیغام میں انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔