سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی میں دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ،آئی ایس پی آر

تیسرے خودکش حملہ آور نے پولیس وین کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار شہید اور 7ّزخمی ہوگئے

منگل 24 اپریل 2018 19:40

سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی میں دو خودکش حملہ آوروں کو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی میں دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ،تیسرے خودکش حملہ آور نے پولیس وین کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار شہید اور 7ّزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی اپ ڈیڈ کے مطابق کوئٹہ میں تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی ،سکیورٹی فورسز نے 2خودکش حملہ آوروں کو کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی مغربی بائی پاس کے قریب ہلاک کر دیا ،ان خودکش حملہ آوروں کا ہدف ایف سی کی پوسٹ تھی ،سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنادیاجبکہ تیسرے خودکش حملہ آور نے کوئٹہ کے علاقہ ایئر پورٹ کے قریب پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار شہید اور 7زخمی ہوگئے ۔