انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

منگل 24 اپریل 2018 19:36

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید20پیسے مہنگاہوگیا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے اور فروخت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے سے بڑھ کر118.30 اور قیمت فروخت118.40روپے سے بڑھ کر118.60روپے پرہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدر میں20پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدر میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.80روپے سے بڑھ کر144.00روپے اور قیمت فروخت145.30روپے سے بڑھ کر145.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.00روپے سے بڑھ کر164.50روپے اور قیمت فروخت165.50روپے سے بڑ ھ کر166.00روپے ہو گئی ۔

منگل کوسعودی ریال کی قدر میںاستحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے اور قیمت فروخت31.80روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.25روپی سے گھٹ کر32.20روپے اور قیمت فروخت32.55روپے سے گھٹ کر32.50روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں20پیسے کااضافہ جبکہ فروخت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔