25 ہزار اور 7500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی دو مئی کو ہوگی

منگل 24 اپریل 2018 19:31

25 ہزار اور 7500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی دو مئی کو ہوگی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی2 مئی کو فیصل آباد میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

پہلا انعام 5کروڑروپے ایک انعام، دوسرا انعام 1کروڑ 50 لاکھ روپے کی3 انعامات،تیسرا انعام 3لاکھ12 ہز ار روپے کی1696 انعامات ہو نگے جو مجموعی طور پر 11 ویںقرعہ اندازی ہے ۔دریں اثناء سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی2 مئی حیدرآباد میں ہو گی ۔پہلا انعام 1کروڑ 50 لاکھ روپے ایک انعام،دوسرا انعام 50لاکھ روپے کی3 انعامات ،تیسرا انعام9300 روپے کی1696 انعامات ہو نگے۔ جو کے مجموعی طور پر12 ویں قرعہ اندازی ہے۔

متعلقہ عنوان :