پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب روپے سے زائد کا اضافہ

ارب15 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت36.99 فیصدزائد ،63.10فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ

منگل 24 اپریل 2018 19:31

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب روپے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45400،45500،45600،45700اور45800کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں83ارب15 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت36.99 فیصدزائد جبکہ63.10فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45911پوائنس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے سرمایہ کاری سے گزیر کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس اضافے سی45876.70پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق منگل کو غیرملکی سرمایہ کاروں نے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں منگل کو ایک بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔منگل کومجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں83ارب15کروڑ49لاکھ11ہزار401روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر94کھرب49ارب15 کروڑ37لاکھ30ہزار976روپے ہو گئی ۔منگل کو15کروڑ42 لاکھ82 ہزار510شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوپیرکی نسبت4کروڑ16 لاکھ67ہزار190شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت52.33روپے اضافے سی2207.33 روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت49.99 روپے اضافے سی3450.00روپے ہو گئی ۔

نمایاں رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت196.67روپے کمی سی7903.33 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت136.39روپے کمی سی2644.61روپے ہو گئی ۔منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ55ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت2.04روپے کمی سی38.33روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں85لاکھ70ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سی38.33روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس282.08پوائنٹس اضافے سی22628.25 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس876.80پوائنٹس اضافے سی77907.50 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس300.77 پوائنٹس اضافے سی33174.94پوائنٹس ہو گئی ۔