آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول شاندار طریقے سے جاری

منگل 24 اپریل 2018 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول شاندار طریقے سے جاری ہے۔ کراچی کے شہری کثیر تعداد میں ہر روز تھیٹر کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔ اتوار کے رات پشتو ڈرامہ ’’پٹ غل باچہ‘‘پیش کیاگیا۔ جس کے ڈائریکٹر خان محمد صادق تھے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے فن کاروں میں ایان علی خان، عارف خان، زرمینہ خان، اظہار اللہ، اویس خان، طوطی خان ،فلمسٹار حمیرا خان اور دیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی کہانی معروف ناول نگار کشن چندر کے ناول کی ڈرامائی تشکیل ہے۔ ڈرامے کی کہانی ایک اندھے بھیکاری اور اس کی فیملی کے حوالے سے ہے جن کی جھونپڑی کے ساتھ ہی ایک سرائے ہے جس کی کھڑکی سے ان کو جو کھانا دیا جاتا ہے اسی سے اس کا گذارہ ہوتا ہے۔ اس ڈرامے میں اسی طرح چھوٹے موٹے واقعات کو بیان کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :