پیر طریعت رہبر شریعت حضرت پیر سید سید علی شاہ سوہاوی ؒ کا سالانہ 3روزہ عرس (کل) سے شروع ہو گا

منگل 24 اپریل 2018 19:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) پیر طریعت رہبر شریعت حضرت پیر سید سید علی شاہ سوہاوی ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی بابرکت تقریبات مورخہ 25-26-27اپریل زید نگرانی حضرت علامہ پیر سید شجاع احمد گردیزی آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف تحصیل دھیرکوٹ میں منعقد ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عرس مبارک کی تقریبات میں ملک کے نامور اور جید علمائے کرام نعت خواں حضرات اور ملک کے نامور قوال اور ہزاروں مریدین شرکت کرینگے ۔عرس مبارک کی تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں اور مریدین کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں سوہاوہ شریف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :