سپورٹس بورڈ پنجاب نے نئے سوئمرز کو سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کردیا‘محمد عامر جان

نئے سوئمرز کو عالمی معیار کے سوئمنگ کمپلیکس میں تربیت دے رہے ہیں، سوئمرزاس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتیں نکھاریں‘سیکرٹری سپورٹس پنجاب

منگل 24 اپریل 2018 19:17

سپورٹس بورڈ پنجاب نے نئے سوئمرز کو سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پاکستان کا جدید ترین سوئمنگ پول ہے، جس میں نئے سوئمرز کو تربیت دی جارہی ہے، نئے سوئمرز اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کریں اور اپنی صلاحیتوںکو اجاگر کرتے ہوئے آگے بڑھیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نئے سوئمرز کو سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کردیا ہییہ بات انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نئے سوئمرز کیلئے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں جاری تربیتی کیمپ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ نئے سوئمرز کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ان کو عالمی معیار کے سوئمنگ کمپلیکس میں ماہر کوچز تربیت دے رہے ہیں جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں، تربیتی کیمپ میں سوئمرز کو بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سوئمنگ کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے، ہم پرامید ہیں کہ اس کیمپ سے نئے سوئمرز سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں نئے سوئمرز کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے، منگل کو تیسرے روز سوئمرز کو پول میں پریکٹس کرائی گئی،کوچز نے سوئمرز کو پول کے اندر سانس لینے اور سانس چھوڑنے کی تکنیک سے آگاہ کیا، سوئمرز کو پانی کے اندر جانے اور باہر نکلنے کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ نئے سوئمرز پوری دلچسپی اور لگن کے ساتھ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :