ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ---’’آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا ہ ‘‘کا دو مکمل کرنے کے بعد لاہو رپہنچ گئے

منگل 24 اپریل 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے مرکزی چیئر مین وتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ---’’آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا ہ ‘‘کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبر پختونخواہ میں ہری پور ہزارہ ،گڑھی حبیب اللہ اور مانسہرہ میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا ،کئی مدارس اور مساجد کا سنگ بنیاد رکھا ۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام آل آزاد کشمیر تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی مقالہ پیش کیا۔ کانفرنس کا انعقاد قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے پر اظہارِتشکر کے طور پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :