پشاورپولیس نے دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتا ر کرلیا

منگل 24 اپریل 2018 18:59

پشاورپولیس نے دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرنے والے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر کامیاب کاروائی کے دوران شہر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتا ر کرکے انکے قبضے سے مسروقہ نقد رقم بھی برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی ملک شیر ولد گل شیر سکنہ سفید سنگ نے مورخہ22 اپریل 2018 کو تھانہ مچنی گیٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اس کی شامی روڈ پر چکن زون کی دکان ہے اور گزشتہ روز اوگرائی کرکے مبلغ12 لاکھ روپے لاکر دکان کی الماری میں رکھ کر تالہ لگایا اورگھر چلا گیا جب اگلی صبح واپس آیا تو دکان کو لگائے گئے تالے ٹوٹے پڑے تھے جب اندر چلا گیا اور دیکھا تو دکان میں الماری کا تالہ بھی ٹوٹا ہوا تھا الماری چیک کرنے پر الماری میں موجود مبلغ 12 لاکھ روپے کسی نامعلوم چوروں نے چوری کرکے لے گئے تھے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کا سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی زیر قیادت ،ڈی ایس پی عبدالسلام خالد ،ایس ایچ او مچنی گیٹ امتیاز خان ،تفتیشی آفیسرحمایت خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور کامیاب کاروائی کے دوران شہر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرنے میں ملوث گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان (1)سعید الرحمن ولد خلیل الرحمن سکنہ سفید سنگ حال حسن گڑھی(2)اسماعیل ولد پرویز سکنہ حسن گڑھی سلطان قلعہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ مبلغ 12 لاکھ روپے برآمد کرکے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :