انجینئرنگ یونیورسٹی میں "پرفیشنل ٹرینڈز اِن انڈسٹریل انجینئرنگ" کے موضوع پر دور روزہ قومی کانفرنس کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں"پرفیشنل ٹرینڈز اِن انڈسٹریل اینڈ سسٹم انجینئرنگ" کے موضوع پردوروزہ قومی کانفرنس کل انجینئرنگ یونیورسٹی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ نے کیا ہے۔ جس کا مقصد محققین، صنعت کاروں اور شعبہ تعلیم سے منسلک انجینئرز کو ایک پلیٹ پر جمع کرنا ہے جہاں وہ اپنی تحقیق و مہارت کا ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیال کرسکیں ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلیم قریشی تھے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے نہ صرف تحقیق میں معاونت بڑھتی ہے بلکہ باہمی تبادلہ خیال کا موقع بھی ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کاپاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرز کیلئے سروس سٹرکچر تیار کرنے پر کام کر رہا ہے ۔ چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز پر زور دیا کہ اپنی ذہنی صلاحیتوں بروئے کار لاتے ہوئے نوکریوں کے حصول کی بجائے انٹر پرنیورشپ اور بزنس ماڈل پر توجہ دیں اور کاروباری دنیا میں اپنی ہی فیلڈ میں اپنی جگہ بنائیں۔

جس کیلئے انہیں زیادہ سرمایہ کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے تخلیقی آئیڈیہ کے ذریعے اپنے لئے اچھے بزنس شروع کرسکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی ہماری یونیورسٹی OBEسسٹم کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل انجینئرنگ بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ کا ایک ابھرتا ہو شعبہ ہے جس کا منظر پاکستان میں جلد تبدیل ہو کر نظر آئے گا۔

انہوں محققین، فیکلٹی اور طلباء پر زور دیا کہ اسطرح کے کانفرنسوں میں لازمی شرکت کریںاس سے آپ کو بین اس شعبے میں الاقومی سطح پر ہونے والے تحقیق سے آگاہی ملے گی۔پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، کانفرنس چئیر و چئیرمین شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر محمد خورشید خان، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انجینئر عادل خٹک، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اٹک ریفائنری اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین ، وائس چانسلر یو ای ٹی نے چیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر مہمانان خصوصی کو شیلڈ زپیش کیے۔