نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی اور کمانڈر اسلامک ریوو لیوشنیری گارڈ کورز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
منگل 24 اپریل 2018 18:41
(جاری ہے)
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چھٹے انڈین نیول سمپوزیم میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ریئر ایڈمرل حسین خان زادی کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں سربراہان نے پاکستان اور ایران کی بحری افواج کے مابین تربیت ، تکنیکی افرادی قوت اور مہارتوں کی فراہمی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دونوں بحری افواج کے درمیان قریبی اور مضبوط بحری معاونت کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ اسلامک ریوولیوشنیری گارڈ کور زکے سربراہ ریئر ایڈمرل علی فدوی اورایران آرمی کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی حکام نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی نسبت کی بنیادوں پرقائم قریبی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا اور بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے عسکری حکام نے پاکستان اور ایران کے درمیان بالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بالخصوص دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.