نیب کا قانون مارشل لاء دور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 18:41

نیب کا قانون مارشل لاء دور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کا قانون مارشل لاء دور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں یا پھر جھوٹے الزامات کی مہم بند کر دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس سرکاری رقم سے نہیں خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ نیب کا قانون مارشل لاء دور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ہتھکنڈے برداشت کر لوں گا لیکن قوم کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :