کرکٹر ناصر جمشید چار مئی کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے

منگل 24 اپریل 2018 18:28

کرکٹر ناصر جمشید چار مئی کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید چار مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے، پی سی بی کے 3 رکنی ٹربیونل نے ناصر جمشید کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے )میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا، بورڈ کا موقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2 شقوں کی 2 بار خلاف ورزی کی، تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔