ماں اور بچے کی صحت کیلئے قائم بنیادی صحت یونٹ کام کر رہے ہیں،بچوں میں غذائی قلت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،مریم اورنگزیب
انسداد پولیو کے سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کا کردار نہایت موثر رہا ہے،بنیادی صحت کے یونٹ کی کارکردگی کو نجی شعبے کے اشتراک سے بہتر کرکے اچھے نتائج آئیں گے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،وژن 2025 کے اہداف بھی پائیدار ترقی سے منسلک ہیں ، وزیر مملکت کا ماں اور بچے کی صحت بارے ’امید سے آگے‘ کانفرنس سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 18:19
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی پوری دنیا میں اہمیت کی حامل ہے، خوراک کمی اہم مضمون ہے اور اس پر توجہ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تحقیق انتہاء ضروری ہے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے زریعے اس پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو پولیو اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہی کا ہونا لازمی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسداد پولیو کے سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کا کردار نہایت موثر رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے قائم بنیادی صحت یونٹ کام کر رہے ہیں،بنیادی مراکز صحت بڑے ہسپتالوں کیساتھ منسلک ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بنیادی صحت کے یونٹ کی کارکردگی کو نجی شعبے کے اشتراک سے بہتر کرکے اچھے نتائج آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار اہم ہے،آگاہی مہم کیلئے ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں خوراک کے حوالے سے معلومات کا فقدان ہے،دیہاتی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعے بھی آگاہی مہم مؤثر انداز میں چلائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حوالے سے اہداف کا حصول اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،پارلیمنٹ کے کردار کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وژن 2025 کے اہداف بھی پائیدار ترقی سے منسلک ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ میں ایس ڈی جی سیکرٹریٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پارلیمانی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے،پچھلی3سال میں پارلیمانی ٹاسک فورس نے کئی اقدامات اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ٹاسک فورس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.