پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام زور و شور سے مختلف شہروں میں جاری

منگل 24 اپریل 2018 18:16

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام زور و شور سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام زور و شور سے پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر فورٹ عباس اور چشتیاں کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں بوائز اور گرلز کو رگبی کے پروگرام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے متعلق بتایا۔پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق جنوبی پنجاب کے رگبی ڈویلپمنٹ آفیسر اور کوچ عبدالمقیت نے پہلے گولڈ ن گیٹ سکول فورٹ عباس میں 150 بوائزاور 100 گرلز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے متعلق لیکچر دیااور عملی طورپر بھی سکھایا۔

اس کے بعد عبدالمقیت نے گورنمنٹ ہائی سکول منگیرشریف چشتیاں میں 250 بوائز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت پریکٹس کروائی اور انہیں رگبی کے کھیل کے بنیادی رموز و اوقاف سے متعلق بتایا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فورٹ عباس میں قیادت پبلک سکول فورٹ عباس میں 150 گرلز اور 150 بوائز کو گیٹ ان ٹو رگبی سیشن کروایا گیا۔ واضح رہے کہ گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام ورلڈ رگبی کا ایک مقبول پروگرام ہے جس کے تحت سکولوں اور کالجوں میں بوائز اور گرلز کو رگبی کے کھیل کے بنیادی نکات اور کھیلنا سکھایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو ورلڈ رگبی خود مانیٹر کرتا ہے۔ ہر سکول میں سیشن میں فوٹوز اور ویڈیوز بھی ورگڈ رگبی اپنی ویب سائیٹ پر لگاتا ہے۔پاکستان نے 2017ء میں گیٹ ان ٹو رگبی میں اپنا ٹارگٹ مکمل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :