ٹیکس ایمنسٹی اسکیم معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے،گورنر سندھ
اس بارے پھیلائی جانے والی افواہیں گمراہ کن ہیں، ٹیکس پریکشنرز اس کے فوائد سے عوام کو آگاہ کریں، ٹیکس ریفارم پیکیج پر منعقدہ سیمینار سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 18:16
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی جامع اور مربوط حکمت عملی کے باعث سال 2016 کے بعد سے کراچی بند نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ہڑتال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی تعمیر و ترقی کے لئے تاجر برادی کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے مشکل اور ناموافق حالات میں بھی ملک کی معیشت کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مثبت سوچ برقرار رکھی جس کی بدولت آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور آنے والی حکومت کے لئے ایک تحفہ ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام معاشی اشارے پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں جو موجودہ حکومت کی انتھک اور مخلصانہ جدوجہد کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر متزلزل عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت اور کاوشوں کے باعث کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور شہری سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، معاشی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی کے بارے میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ میں کوئی صداقت نہیں اس اسکیم کا واحد مقصد ملک کی معیشت میں بہتری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے شعبہ سے منسلک وکلاء اور ٹیکس پریکشنرز پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو زائل کرنے میں کردار ادا کریں اور اپنے حلقہ اثر میں اس اسکیم کی افادیت کو اجاگر کریں۔ اس سے قبل پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن نے شرکاء کو ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اسکیم نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستان میں بھی مختلف ادوار میں متعارف کرائی گئی ہے جس سے معیشت پر خاطر خواہ مثبت اثرات ہوئے۔ تقریب سے کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.