چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی چھٹی سی اے کانفرنس 2018 کا انعقاد

سے زائد طالب علموں نے شرکت کی، نیپال کا وفد بھی شریک ہوا، صدر آئی کیپ ریاض رحمان چامڈیا کا خطاب

منگل 24 اپریل 2018 18:02

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی چھٹی سی اے کانفرنس 2018 کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، ساؤتھ (کاسا) کی چھٹی سی اے اسٹوڈنٹس کانفرنس 2018 گزشتہ روز مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوئی جس میں 500 سے زائد طالب علموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں نیپال کا ایک وفد بھی شریک ہوا۔ کانفرنس کا تھیم، بیونڈ پروڈنس Beyond Prudence تھا۔ اس موقع پر افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ ) ریاض اے رحما ن چامڈیا نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے رہیں ، اس سے ان کی صلاحیتوں کو جلا ملے گی۔

چیئرمین کاسا ساؤتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل کے پروفیشنلزکو اپنے کیرئیر میں سیکھنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کونسل ممبر آئی کیپ خلیل اللہ شیخ نے کونسلنگ سیشن لیا اور طالب علموں کو کامیابی اور پیشہ وارانہ ترقی کے کارگر نسخے بتائے۔ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر مختلف مقررین نے پریزینٹیشنزبھی دیں جن میں موٹیویشنل اسپیکر عاصمہ مصطفی، وقار اے ملک، سی ای او آئی ٹی مائنڈز جنید شیخا، کنسلٹنٹ کارنیلین کمپنی آصف خان، چیف ہیومن ریسورس آفیسر سی ڈی سی پاکستان انور گوپلانی اور پارٹنر بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی ذوالفقار کوثر شامل تھے۔

مختلف پینل ڈسکشنز میں مہمان مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ ان میں سی او او نیشنل فوڈز شکیب عارف، پارٹنر کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی امین ملک، ڈائریکٹر ای ڈی لیبس دانش نورانی، بزنس ہیڈ کیمیکلز آئی سی آئی پاکستان ارشادالدین احمد اور ڈائریکٹر کے الیکٹرک احسن انیس شامل تھے۔ کانفرنس میں سفا کے غیر ملکی وفد کے شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا۔ ایونٹ کے اختتام پرچیئرمین سدرن ریجنل کمیٹی عدنان رضوی نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کیے۔