سعودی عرب ، فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 17:31

سعودی عرب ،  فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سعودی سینما گھروں کی ٹکٹوں کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سینماء گھر میں فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹ 75 ریال کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عام عوام کو سینماء گھر میں فلم دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے لیے 50 ریال ٹکٹ مقرر کی گئی تھی لیکن سعودی عوام کا سینماء گھروں کی جانب رجحان دیکھتے ہوئےٹکٹوں کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نےاعلان کیا ہے کہ فلم دیکھنے کی ٹکٹ 75 ریال کی ہو گی ۔

جس پر سعودی عوام نے سوشل میڈیا پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سعودی عرب میں 75 ریال کی ٹکٹ فروخت کرنا سعودی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سینما گھر جانے کیلئے فی کس 75ریال حد سے زیاد ہ ہیں۔