لائنل میسی نے دنیائے فٹ بال میں زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 24 اپریل 2018 17:56

لائنل میسی نے دنیائے فٹ بال میں زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی دنیائے فٹ بال میں زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پرتگالین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا، مینجرز کی فہرست میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور پرتگال کے جوز مورنہو سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس فٹ بال میگزین کے مطابق اس وقت لائنل میسی زیادہ کمائی کرنے والے فٹ بالر ہیں، انہوں نے حالیہ سیزن میں تنخوا، بونسز، کمرشل ریوینیو کی مد میں 126 ملین یورو کمائے، اس حساب سے میسی ایک منٹ میں 25 ہزار یورو کما رہے ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 94 ملین یوروز ہی کما سکے، گزشتہ سیزن میں میسی 76.5 ملین یوروز کما سکے تھے، برازیل کے نیمار 81.5 ملین یوروز کے ساتھ تیسرے، گیرتھ بیلے 44 ملین یوروز کے ساتھ چوتھے اور جیرارڈ پیک 29 ملین یوروز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں، مینجرز کی فہرست میں جوز مورہنو 26ملین یوروز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :