Live Updates

عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنے کی عمران خان کی دعوت قبول کرلی

ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنا پسند کروں گا،باکسر عامر خان کا ٹوئٹ

منگل 24 اپریل 2018 17:35

عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنے کی عمران خان کی دعوت قبول ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنا پسند کروں گا۔یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلاں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :