کوشش ہے نگراں وزیراعظم نیوٹرل اور اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو،خورشید شاہ

عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے،پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پرجلد اتفاق ہو جائے،میری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم ایسا شخص ہو جو ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو کام کر چکا ہو قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 17:28

کوشش ہے نگراں وزیراعظم نیوٹرل اور اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو،خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے،کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہواور اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو،پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پرجلد اتفاق ہو جائے،میری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظمایسا شخص ہو جو ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو کام کر چکا ہو۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے۔ نگراں وزیراعظم کے نام پر پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں پارٹی میں مشاورت کی جائے گی۔ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہواور اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہ ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہر آدمی کا کسی نہ کسی پارٹی سے الحاق ضرور ہے۔

الحاق ہونا اور بات ہے کسی سیاسی پارٹی کا عہدے دار ہونا الگ بات ہے۔ایسے شخص کا نام لینا جو کسی پارٹی میں عہدے دار رہا ہو نظر آئے گا کہ کسی پارٹی کا بندہ ہے۔ایسے شخص کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کیا جائے گا۔ میری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو کام کر چکا ہو۔ جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔ پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نام پر اتفاق ہو جائے۔پر امید ہوں کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔