Live Updates

عوام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں ،وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں پرپیسہ خرچ نہیں کرتی‘ عمران خان

کچھ لوگوں کامقصدصرف پیسے بناناہوتاہے، اوپر بیٹھے لوگ عوام کا نہیں سوچتے، پیسہ چوری کرکے باہرلیجاتے ہیں اسی لیے ملک آگے نہیں جارہا اداروں پر عدم اعتماد کے باعث عوام ٹیکس نہیں دیتے، یہی وجہ ہے پاکستانی قوم ٹیکس دینے میں پیچھے اور خیرات دینے میں آگے ہے‘خطاب

منگل 24 اپریل 2018 17:19

عوام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں ،وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں ،وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں پرپیسہ خرچ نہیں کرتی، اداروں پر عدم اعتماد کے باعث عوام ٹیکس نہیں دیتے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم ٹیکس دینے میں پیچھے اور خیرات دینے میں آگے ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زندگی کے دو پہلو ہوتے ہیں ایک روحانی اور مادی ہے جبکہ کچھ لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں صرف سوچتے ہیں تاہم اللہ تعالی نے انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور پیغمبر دنیا میں زندگی سے متعلق پیغام لیکر آتے ہیں۔

صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسا بنانا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کسی کی زندگی بدلنے کیلئے جھٹکا ضرور دیتا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا تاہم والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال نہیں ہے اور کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے اور تب سوچا ایسا ہسپتال پاکستان میں بنائوں کہ کسی کو پاکستان سے باہر نہ جانا پڑے ۔

عمران خان نے کہا کہ میری کوشش تھی کے شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہو، ایک کینسر کے مریض کا علاج کیلئے تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ آتا ہے تاہم آج ملک کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کامقصدصرف پیسے بناناہوتاہے، وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں پرپیسہ خرچ نہیں کرتی۔مگر یہاں اوپر بیٹھے لوگ عوام کا نہیں سوچتے، یہ پیسہ چوری کرکے باہرلیجاتے ہیں اسی لیے ملک آگے نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کے بعدیہاں آتا تھا تو لگتا تھا امیر ملک میں آگیا ہوں مگر آج بھارت بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے اور ہم پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ جوپیسہ عوام پرخرچ ہونا تھا وہ بڑے بڑے محلات پرخرچ کیاگیا۔ عمران خان نے کہا کہ پیسہ اکٹھا کرنیوالے لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے بن جاتے ہیں اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے عوام قرضوں تلے دب رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات